پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خصوصی افراد اور اقلیتوں کو حقوق فراہم کیے ،فیصل کریم کنڈی

133
Faisal Karim Kundi

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خصوصی افراد اور اقلیتوں کو حقوق فراہم کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں معذور افراد کی سماجی شمولیت کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کیا۔ وزیر مملکت نے سائٹ سیور کو ڈیٹا کے حوالے سے کسی بھی ان پٹ کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے دفاتر سے رابطہ کرنے کی پیشکش کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خصوصی افراد اور اقلیتوں کو حقوق فراہم کیے ہیں کیونکہ وہ اپنے حقوق پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ معذوروں کے حوالے سے کئے جانے والے اقدام کو سہراتا ہوں۔ بینظیر کفالت پروگرام میں معذور افراد کے گھرانوں کو خصوصی ترجیح دی جاتی ہے۔ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔