آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ ، سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

192
آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ ، سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):لاہور بورڈ کے سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ پنجاب کالج کے جمنازیم میں منعقد ہوئی ۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 40کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن 46 پوائنٹس کے ساتھ سوات بورڈنے حاصل کی دوسری پوزیشن 44پوائنٹس کے ساتھ لاہور بورڈ نے حاصل کی،

تیسری پوزیشن ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے 24پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی چمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ڈائریکٹر پنجاب کالج عارف چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی چیرمین لاہور بورڈ نے جیتے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور چیمپئن شپ میں حصہ لینے پر ان کا اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔