اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، اے این ایف محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی، سینیٹر دوست محمد خان، سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر تاج روغانی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو منشیات فری ملک قرار دیا ہے، انسداد منشیات کے حوالہ سے پوری دنیا پاکستان کی کوششوں اور اقدامات کی معترف ہے،
پاک افغان سرحد پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، اے این ایف محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔