ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

160
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار250کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.45 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد می330ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.61فیصد رہی ، اسی طرح لاہور میں 521 ٹیسٹوں میں سے6کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح1.15 فیصد رہی جبکہ فیصل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 163کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی ۔ اسی طرح پشاور میں 257ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ٹیسٹ مثبت آیا اسطرح مثبت کیسز کی شرح 0.39فیصد ریکارڈ کی گئی۔