لاہور، فیصل آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر دھند کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رونگی متاثر

127

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):لاہور، فیصل آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر دھند کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رونگی متاثر ہوئی ہے جس کی باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر ہلکی دھند ہے اور حد نگاہ 5000 میٹر ہے جس کی وجہ سے پی کے۔726 ریاض۔لاہور آمد، پی کے۔247 لاہور۔دمام روانگی تاخیر کا شکار ہے۔ فیصل آباد اور ملتان ائرپورٹ پر ہلکی دھند اور حدنگاہ 4000 میٹرہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں یا فلائٹ انکوائری نمبرز114، 0800 00114 یا 14 111 2221یا وہیب سائٹ http://caapakistan.com.pk پر رابطہ کرلیں اور اپنی پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔