کوئٹہ۔22جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لسبیلہ ، حب اضلاع اور میونسپل کمیٹی حرمزئی پشین کیلئے مخصوص نشستوں خواتین ، کسان ، مزدور اور اقلیت پرالیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 23 جنوری کو کاغذات نامزدگی کا اجراء ہوگا ، 26 تا 28 جنوری کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کے ہاں جمع ہوں گے ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 30 جنوری کو شائع کی جائے گی ، کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جنوری تا 3 فروری ، ریٹرننگ آفیسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 6 تا 8 فروری ، اپیلوں پر فیصلہ 10 فروری ،امیدواروں کی فہرست 11 فروری ، امیدواروں کی دستبرداری اور حتمی فہرست 13 فروری ، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 14 فروری جبکہ پولنگ 5مارچ کو ہوگی ، سرکاری نتائج کا باقاعدہ اعلان 9 مارچ کو کیاجائے گا۔