صدر مملکت کا پنجگور حملے کے شہداء کے ورثاءسے ٹیلی فون پر رابطہ، تعزیت کا اظہارِ کیا

72
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداءکی وطن کیلئے قربانی اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پنجگور حملے کے شہداء کے ورثاءسے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے ساتھ تعزیت کا اظہارِ کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک محمد یونس خان اور لانس نائیک فرید اللہ خان کے لواحقین سے بات چیت کی۔ انہوں نے لانس نائک عبدالرزاق اور سپاہی اسد علی کے ورثاءسے بھی فون پر اظہار تعزیت کی۔

صدر مملکت نے شہداء کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداءکی وطن کیلئے قربانی اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انہیں سلام عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداءکے اہلِ خانہ سے اظہارہمدردی کیا اور ان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی