تاشقند۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سی آئی سی اے کے سیکرٹری جنرل سفیر کیرات سری بے کے درمیان تاشقند میں ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ کو سی آئی سی اے کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سی آئی سی اے اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے لیے اس کے مشن کی حمایت کا اعادہ کیا۔