بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارک باد

60
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت

کراچی۔30جنوری (اے پی پی):وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارک باد دی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ا و ر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےصدر عرفان سعید اور جنرل سیکریٹری منظور احمد رند کو مبارک باد دی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے دیگر تمام نومنتخب عہدیدارن کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فری اینڈ فیئر میڈیا کے فلسفے کی پیروکار ہے،سیاسی پارٹیوں، حکومتوں اور معاشروں کو پرکھنے کی کسوٹی میڈیا کی آزادی ہے۔