- Advertisement -
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاندہ ڈیم ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کووزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق بچوں کے لئے فاتحہ اور بلندی درجات کی دعا ۔
وزیراعظم نے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیاہے۔ وزیراعظم نےہسپتال میں زیر علاج بچوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=348705
- Advertisement -