حکومت کے نامزد ڈائریکٹرز کو پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکااجلاس سے خطاب

116
حکومت کے نامزد ڈائریکٹرز کو پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکااجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ میں حکومت کے نامزد ڈائریکٹرز کو پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات پیرکویہاں ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹیلی کام سیکٹر بالعموم اور پی ٹی سی ایل کے بارے میں بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ میں حکومت کے نامزد ڈائریکٹرز کو پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔