دولت مشترکہ مختلف پروگراموں کے ذریعے رکن ممالک میں تعلیم کی ترویج کیلئے کوشاں ہے،معاون خصوصی شیزہ فاطمہ خواجہ

46

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ مختلف پروگراموں کے ذریعے رکن ممالک میں تعلیم کی ترویج کیلئے کوشاں ہے۔نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی سے 20 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کامن ویلتھ اِئیر آف یوتھ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج کی اس تقریب میں وزیراعظم کی نمائندگی کر رہی ہوں۔یہ خصوصی تقریب منعقد کرنے پر سیکرٹری جنرل کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو با اختیار کرناہماری ترجیحات کی واضح دلیل ہے۔

اس تقریب سے نوجوانوں کے لیے "اِئیرآف ایکشن ” کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ مختلف ممالک پر مشتمل ایک ایسی تنظیم ہےجو کچھ اقدار میں مماثلت رکھتے ہیں۔ کامن ویلتھ اپنے پروگرامز جن میں کامن ویلتھ سکالر شپ، فیلوشپ پلینز اور کامن ویلتھ یوتھ پروگرام شامل ہےکے ذریعے تعلیم کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ تقریبا 150ملین افراد کی عمر30 سال سے کم ہے۔ نوجوانوں کو اگر مواقع فراہم کر کے با اختیار بنایا جائے تو وہ ہمارا مظبوط اثاثہ بن سکتےہیں۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل نہیں بلکہ ہمارا حال ہیں۔ شزہ فاطمہ خواجہ 2013 میں براہِ راست وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ایک فلیگ شپ یوتھ پروگرام شروع کیا گیا جسے پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کا نام دیا گیا ۔پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر کے اُنھیں قابل بناناہے۔پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام نوجوانوں اور متعلقہ اسٹک ہولڈرز کے ساتھ گہری مشاورت کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے۔نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی سے 20 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ متحرک نوجوانوں پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل کا انعقاد کیا گیا ہےجو معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ہمارے تمام منصوباجات میں نوجوان مرد و خواتین ، تمام طبقوں، مختلف مذہبی اقلیتوں اور خصوصی افراد کے نوجوانوں کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ترجیحاتی ڈومینز "گرلز لَرن گرلز اَرن”، ” بلیو کالر جابز” اور "مستقبل میں باوقار نوکریاں فراہم کرنا ہیں۔ہمارا مقصد نوجوانوں کو تعلیم ، کاروبار اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کی آفات کے پیشِ نظر گرین یوتھ مومنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت 4۔اِیز تعلیم، روزگار، اینگیجمنٹ اور ماحولیات کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ میں بحیثیت نوجوانوں کی معاونِ خصوصی نوجوانوں کے اِس سال میں اقدامات کو مزید متحرک کرنےکے خواہاں ہوں۔