اداروں میں سائبر سکیورٹی ایڈوائزری الرٹس جاری کر کے انفارمیشن سیکورٹی پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

66

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی 2021ءمیں منظور کی گئی، ریگولیٹری اتھارٹیز، وزارتوں، اداروں اور محکموں میں سائبر سکیورٹی ایڈوائزری الرٹس جاری کر کے انفارمیشن سیکورٹی پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال پر تحریری جواب میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ایم او آئی ٹی سائبر سکیورٹی سے متعلق لائحہ عمل اور قانون سازی کے فریم ورک کو مرتب کرتا ہے، اس حوالے سے متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کی جاتی ہے، یہ سائبر سکیورٹی کے امور میں صلاحیتوں میں اضافہ لانے اور انٹرنیٹ گورننس میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

قومی سائبر سکیورٹی پالیسی 2021ءمیں منظور کی گئی جس کا مقصد سائبر سکیورٹی کو وضع کرنا اور سائبر سکیورٹی ایکو سسٹم کا قیام اور اصولوں کی راہ متعین کرنا تھا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔