اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہاولپور میں تنظیمی کنونشن میں صرف وہ افراد ہی شرکت کریں گے جنہیں پارٹی کی جانب سے باضابطہ کارڈ جاری ہوا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی زحمت نہ ہو، اس لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق صرف کارڈز رکھنے والے معزز افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ پارٹی نظم وضبط کی پابندی کی درخواست ہے۔\932