پاک فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئرز کے دستوں نے آخری لاپتہ طالب علم کی لاش نکال لی

99
ispr
ispr

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی ہدایات پر پاک فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئرز کے دستوں نے تاندہ ڈیم سے آخری لاپتہ طالب علم کی لاش نکال لی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا یہ آپریشن آخری طالبعلم کی تلاش تک جاری رہا۔

ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلباء اور عملہ مل گیا ہے۔ ایس ایس جی کی آرمی ڈائیونگ ٹیموں، آرمی انجینئرز اور ریسکیو 1122 نے تانڈہ ڈیم سے 5 طلباء کو زندہ نکالا ہے۔