صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

246
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری تعزیتی بیان کے مطابق صدر مملکت نے سابق صدر کے ورثاءسے اظہارِ تعزیت کی۔ صدر مملکت نے مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاءکیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔