پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

120

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، پاکستانی قوم اور آر پار کے کشمیریوں نے مختلف تقریبات، ریلیوں اور واکس میں بھرپور شرکت کی جس کا مقصد بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے مظالم پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنا تھا۔

پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا جیسا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔پاکستان میں، پوری قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کی منصفانہ اور انتھک جدوجہد کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکل آئی، اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مصیبت اور تکلیف میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

سیاست دانوں، ڈاکٹروں، وکلا، سماجی کارکنوں، طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلیاں اور مظاہرے کیے، جب کہ ان کشمیریوں میں نئی روح پھونکنے کے لیے ملک بھر میں انسانی زنجیریں بھی بنائی گئیں، جو بھارت کی سفاک افواج کے خلاف اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بیرون ملک تمام پاکستانی مشنز نے سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا بھی اہتمام کیا تاکہ دنیا کی توجہ ان بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جا سکے، جو بھارت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کی جاتی ہیں۔

تعلیمی اداروں نے آزادی، آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے حق خودارادیت کے لیے دہائیوں سے جاری جدوجہد کے لیے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مضبوط وابستگی کا اظہار کرنے کے لیے واک، ریلیاں اور تقریبات بھی منعقد کیں۔ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور قومی شاہراہوں سمیت ملک بھر میں محصور کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ یوم یکجہتی سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا کیونکہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے ہزاروں صارفین نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان بھر میں اتوار کی صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں بہادر کشمیریوں کی بھارتی جبر کے خلاف دہائیوں سے جاری انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے حق خودارادیت کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی گئی۔ یوم یکجہتی کشمیر پر ملک اور صوبوں کی اعلی قیادت نے کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کا اعادہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔