پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیم ترکیہ پہنچ گئی، ترجمان دفتر خارجہ

96
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں منگل کی صبح ترکی پہنچ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو (یو ایس اے آر) کے 33 رکنی دستے پر مشتمل سی 130 آج ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا ہے۔

بیان کے مطابق ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اے ایف اے ڈی کے ساتھ مل کر ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جا رہا ہے، پاکستان یو ایس اے آر ٹیموں اور امدادی سامان کی تعیناتی کے ساتھ اپنی بچائو اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ایک بار پھر اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔