اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہار تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے ترکیہ زلزلے میں اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔
پاک فوج کی جانب سے امدادی دستے پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل ہسپتال قائم کرے گی۔ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کے کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئی ہیں۔