اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 5 اراکین قومی اسمبلی کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری اعزازی تصور ہوگی۔بدھ کو کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اراکین قومی اسمبلی محمد اجمل خان، شائستہ پرویز ملک، محمد حامد حمید، قیصر احمد شیخ اور ملک سہیل خان کو اپنا معاونین خصوصی مقرر کردیا ہے۔