پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ایبٹ آباد میں ہوگا،سینئر نائب صدراور چیف آرگنائزرمریم نواز تنظیمی کنونشن سےخطاب کریں گی،مریم اورنگزیب

294
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو خراج تحسین

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و ترجمان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ایبٹ آباد میں ہوگا ،سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی ۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کل ایبٹ آباد میں تنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گی ۔اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور زیرغور آئیں گے جس میں پارٹی کو فعال کرنے، تنظیمی ڈھانچے کو مزیدبہتر بنانے پرمشاورت ہوگی۔ مریم نوازپارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی ۔مریم نواز اس سے قبل بہاولپور ڈویژن کا دورہ کرچکی ہیں۔