صدر ڈاکٹر عارف علوی کا سپاہی تنویر احمد شہید کے والد کو ٹیلی فون، شہید کے لئے بلندی درجات، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

186
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپاہی تنویر احمد شہید کے والد کو ٹیلی فون کرکے ان سے تعزیت کا اظہارکیا۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سپاہی تنویر احمد 5 فروری کو موسیٰ چیک پوسٹ کوئٹہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔صدر مملکت نے شہید اور اس کے خاندان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے خدمات اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے ، وطن کیلئے قربانی پر شہید کو سلام پیش کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور وطن کی خاطر قربانی دینے پر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے شہید کے لئے بلندی درجات اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔