زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.539 ارب ڈالر ہوگیا، سٹیٹ بینک

154
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.539 ارب ڈالر ہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم2.916 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.622ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 3فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 170 ملین ڈالر کے بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی گئی۔