وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس،قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

248
لیگ (ن ) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نواز شریف نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، خواجہ سعد رفیق،عطاء تارڑ
لاہور کالج یونیورسٹی ایک لیگ (ن ) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نواز شریف نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، خواجہ سعد رفیق،عطاء تارڑ ناز درسگاہ ہے، طالبات کو لیپ ٹا پ میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے، ہزارہ ایکسپریس حادثہ وسائل کم ہونے کا شاخسانہ ہے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

لاہور۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر مینٹیننس کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بذریعہ ٹرین، ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

ڈرائی پورٹس آمدن کو دو ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک برج کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ سبی اور تفتان ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ سفری دورانیہ میں کمی کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی جائے۔