آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

208
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہوئی۔اتوار کو ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:کالام منفی 15، لہہ منفی 11، استورمنفی 07، دیر، اسکردو منفی 06، گوپس، بگروٹ، پارہ چنار ، مالم جبہ منفی 05، کوئٹہ ، راولاکوٹ منفی 04اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔