اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاون خصوصی احد چیمہ کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے احد چیمہ کی والدہ کی وفات پر احد چیمہ اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین