امن 23 مشق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوست اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

221

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ امن 23 مشق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوست اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج میں نے پاکستان نیوی کے تحت امن 23 مشق کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی فلیٹ ریویو کا مشاہدہ کیا۔یہ کثیر القومی تقریب سمندری حدود میں دہشت گردی، بحری قذاقی اور منشیات کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔