پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ہنگری کے سفیرسے ملاقات میں اظہار

173
بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ہنگری کے سفیر بیلافیزیکاس نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتا ہے۔