چیتن شرما نے بی سی سی آئی کے چیئرمین آف سلیکٹرز کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

99

نئی دہلی ۔17فروری (اے پی پی): بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے بی سی سی آئی کے چیئرمین آف سلیکٹرز کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔57 سالہ چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا۔بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) نے چیتن شرما استعفی ٰ کی تصدیق کر دی ہے۔ چیتن شرما نے سٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی فٹنس کے لیے انجیکشن لگواتے ہیں جس کے بعد چیتن شرما پر استعفیٰ دینے کے لیے بہت دباؤ تھا اور ان کے انکشافات کے بعد روہت شرما اور ہاردیک پانڈیا بہت غصے میں تھے۔سٹنگ آپریشن کے بعد ان کی پوزیشن غیر مستحکم ہو گئی تھی۔چیتن شرما کو جنوری میں ہی چیف سلیکٹر کے طور پر بحال کیا گیا تھا، جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے نومبر میں آسٹریلیا میں 2022 T20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پورے سلیکشن پینل کو ہٹا دیا گیا تھا۔ چیتن شرما کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل میں سلیل انکولا، ایس ایس داس، سبروتو بنرجی اور ایس شرتھ شامل ہیں لیکن بی سی سی آئی نے ابھی تک نئے چیئرمین کا تقرر نہیں کیا ہے۔57 سالہ شرما کو 1984 سے 1994 تک 23 ٹیسٹ اور 65 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ \932