- Advertisement -
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بئیربوک سے جمعہ کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کی حکومت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی بروقت اور بھرپور مدد پر جرمنی کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان اور جرمنی کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت، ہنر مندافراد کی نقل و حرکت، خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351875
- Advertisement -