اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے توقع ہے کہ جلد ہی دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔فوج،پولیس سمیت سکیورٹی فورسز دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے قربانیاں دے رہی ہیں۔