
لاہور۔24 دسمبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان ریلوے کی تاریخ میں کا اہم دن ہے، آج لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایک ایسی فریٹ ٹرین چلائی جا رہی ہے جس میں جدید ترین ہوپر ویگن استعمال کی گئی ہیں جو پاکستان ریلوے کے پاس پہلے موجود نہیں تھی،وہ ہفتہ کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈیزل لوکوموٹیوز کی بحالی اور نئی ہوپر ویگنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔