سعود ی عرب کا ملکی معیشت کا تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے 200 ارب ریال کا مراعاتی منصوبہ

119

ریاض ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے ملکی معیشت کا تیل کی پیداوار پر انحصار کم کرنے کیلئے آئندہ 4 سال کے دوران 200 ارب ریال کا مراعاتی منصوبہ پیش کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ملکی معیشت کا انحصار تیل پر کم کرنے کا چار سالہ اصلاحاتی منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت 2017-20 ءکے دوران 200 ارب ریال (53 ارب ڈالر) کا مراعاتی پیکج دیا جائے گا۔