وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوسوو کی وزیر خارجہ ڈانیکا گیرویلا شواز سے ملاقات

200
بلاول بھٹو زرداری

میونخ۔19فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوسوو کی وزیر خارجہ ڈانیکا گیرویلا شواز سے ملاقات کی۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی سیاسی مشاورت کا دوسرا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور کوسوو کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔ملاقات میں سیاحت،صحت،تعلیم, تجارت، افرادی قوت کے تبادلہ کے شعبوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔