میلبورن ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے۔ کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13378 رنز بنا رکھے ہیں۔