اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کے لئے میدان میں اتر آئی ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے راولپنڈی میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم الشان تنظیمی کنونشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ”راولپنڈی میں امید سحر ” کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا ہے۔
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ملک گیر تنظیمی کنونشنز منعقد کئے جا رہے ہیں، اسی سلسلہ میں اتوار کو راولپنڈی میں بھی تنظیمی کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مسلم لیگی مقامی قیادت کے علاوہ ورکرز نے بھر پور شرکت کی ،
اس موقع پر مریم نواز کا فقید المثال استقبال کیا گیا، کنونشن سے خطاب کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔