پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مختلف ونگز کے تنظیمی اجلاس آج ہوں گے، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

295

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مختلف ونگز کے تنظیمی اجلاس آج ہوں گے، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اجلاسوں کی صدارت کریں گی۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیر کو راولپنڈی کی تنظیم، خواتین، سوشل میڈیا کے الگ الگ اجلاس ہوں گے، اجلاس میں پارٹی کی راولپنڈی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پارٹی کے خواتین اور سوشل میڈیا ونگز کو مزید فعال کرنے پر مشاورت ہو گی۔