اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کلانکر جھیل عمر کوٹ میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے بلندی درجات کی دعاکی۔وزیر داخلہ نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔