ملتان۔21فروری (اے پی پی):پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو کراچی کنگزاورملتان سلطان کی ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیدیم میں پریکٹس کی۔دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل سے اسٹیڈیم پریکٹس کیلئے لایا گیا۔
ملتان سلطان اورکراچی کنگز کے مابین میچ کل بد ھ کو شام چھ بجے ملتان کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلاجائے گا۔پی ایس 8 میں ملتان سلطانز نے اب تک چار میچز کھیلے،جن میں اسے ایک میچ میں شکست او رتین میچز میں جیت ہوئی جبکہ کراچی کنگز چار میچز کھیل کر ایک جیتی اورتین میچز میں اسے ہارکاسامناکرناپڑا۔