اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کی یونین کونسل 20 میں کسان،خواتین اور ورکر کی نشستوں پر دوبارہ انتخاب کے لئے 27 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کے لئے یہ تاریخ کا اعلان کمیشن کے فیصلہ کی روشنی میں کیا ہے جس میں درخواست گزار کی جانب سے دوبارہ انتخاب کی استدعا کی گئی تھی۔