چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ٹویٹ

188

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظور دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اس ہفتے ملنے کی توقع ہےاور اس رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔