وفاقی وزیر اطلاعات کا استنبول سے وطن واپس روانہ ہونے والی پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم سے اظہار تشکر، ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں ٹیم نے ریسکیو اور ریلیف کوششوں میں عظیم خدمات انجام دیں، یہ ہمارے ہیروز ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

64
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استنبول ایئرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہونے والی پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں ریسکیو ٹیم نے عظیم خدمات انجام دیں، اس پر ہمیں فخر ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے زندگیوں کو بچایا، یہ ہمارے ہیروز ہیں