ترکیہ کےبھائیوں بہنوں اور بچوں کی زندگیاں بچانے والے قوم کے بہادراور فرض شناس بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

143

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے بھائیوں ، بہنوں، اور بچوں کی زلزلہ کی تباہی کے دوران زندگیاں بچانے والے قوم کے بہادراور فرض شناس بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آنے والے ریسکیو1122کے دستے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ان بہادر اور فرض شناس بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ترکیہ کے بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی زلزلہ کی تباہی کے دوران زندگیاں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہلکاروں نے دن رات انسانیت کے جذبے سے کام کیا۔

ترکیہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 کے دستے کی وطن واپسی کا قابل فخر اور روح پرور نظارہ ہے