سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا چین میں کان گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

98
سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مکہ مکرمہ میں آتش زدگی میں پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے چین میں کان گرنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے شمالی چین کے منگولین ریجن میں کان گرنے کے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورانہوں نے ہلاک ہونے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔