اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کویہاں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔