اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے لوک فنکار واسو خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغامات مرحوم کی وفات کو دنیائے لوک موسیقی لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں کہا کہ واسو خان دنیا موسیقی کے درخشاں ستارے تھے، واسو خان مرحوم کی آواز میں بلوچستان کے پہاڑوں کا پروردہ طلسماتی لوک فن گنگناتا تھا۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔