سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر نے خصدار بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی مذمت

201
سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر نے خصدار بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے خصدار بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی مذموم شازش کے ذریعے ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے،

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں ایسے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔