ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

102
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد سمیت خطۂ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ر رہا تاہم پٹن 03، جہلم 03، چکوال02 اور منگلہ میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی10، کالام منفی 03، گوپس اور سکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔