اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے حل طلب مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرینگے ۔