خطہ پوٹھوہار سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

137

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):خطہ پوٹھوہار سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی ووسطی بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی ووسطی پنجاب، خطۂ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود ر رہا تاہم بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں نور پورتھل 14، جوہر آباد 10، جھنگ 06، چکوال 05، سرگودھا،مری، ڈیرہ غازی خان 04، لیہ03، اسلام آباد (ایئر پورٹ 03،سٹی، بوکرا 01)، لاہور (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، گوجرانوالہ، نارووال، بھکر، ساہیوال، قصور، کوٹ ادو 02، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری02)، گجرات، حافظ آباد، فیصل آباد 01، خیبر پختونخوا میں پشاور (ایئر پورٹ 09،سٹی04) ،باچا خان (ایئر پورٹ) 08 ،چراٹ 04 ، کشمیر میں راوالاکوٹ میں 07 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی06، کالام منفی02، گوپس منفی01 اور سکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔